" تُمہارے جانے کے بعد یہ زندگی بُہت اُداس ہوگئی ہے ۔ "
" میں نہ کہتا تھا کہ ؛
تُم آخری خوشی ہو میری ،
تُمہیں کتنی ہی بار بتایا میں نے کہ ؛
تُمہارے علاوہ مُجھے دُنیا کی کسی شے ، کسی جگہ پر سُکون نہیں مِلتا ،
تُم وہ واحد مرحم تھے جو میرے جسم پہ عیاں ہونے والے زخموں سے لیکر روح پر لگے اُن نظر نہ آنے والے زخموں تک کو بھر دِیا کرتی تھی ،۔۔۔
میرے آنسو بھی تُمہارے الفاظ سے تھمتے تھے ،
وہ جب تُم مُجھے اپنے ہونے کا یقین دِلاتی تھی نا ۔۔
اُس وقت میں اپنا ہر دُکھ درد بُھول جایا کرتا تھا،۔۔
تُمہارا میرے آس پاس ہونا میری زندگی کو حسین بنا دیتی تھی ،۔۔
تُم تو واقف تھے نا کہ ؛
میری اس بے رنگ زندگی میں رنگ بس تُمہارے ہونے سے ہی ہیں ،۔۔
تُم یہ بھی جانتی تھی کہ ؛
جو شیبی تُمہارے کہیں جانے سے ہی پریشان ہو جایا کرتا تھا پھر میرے بعد اُس کا کیا حال ہوگا ،۔۔
میں جو تُمہارا اتنا عادی تھا اب کس حال میں ہوؤں گا ،۔۔
لیکن تُم پھر بھی مُجھے چھوڑ گئے ہمدم! ۔ "
" اور اِس " چھوڑ گئے " کہ لِکھتے ہی مُجھ سے آگے کُچھ لِکھا ہی نہیں جا رہا
No comments:
Post a Comment