غزل - Urdu Hindi poetry Official

Best Urdu Hindi poetry blogger urdu poetry k liye aap hmary blagger pe visit kry follow kry or like commen bhi kry urdu hindi poetry official

Wednesday, September 29, 2021

غزل

  سنو تم لوٹ آؤ نا

 تم بن دل نہیں لگتا


 کبھی تو رات نہیں ڈھلتی
 اور اکثر دن نہیں چڑھتا





 بارونق شہر میں مجھ کو
 کچھ بھی اچھا نہیں لگتا
 





مری اب آنکھیں دکھتی ہیں
 میں سکوں سے سو نہیں سکتا
 




سنو تم جب سے دور ہوئی ہو
 مجھے نفرت سی ہو گئ ہے
 





خود اپنی ہی باتوں سے،
 خود اپنے ہی خوابوں سے،





اپنی پُر نَم آنکھوں سے،
 اُکھڑی اُکھڑی سانسوں سے





سنو مرا تو بس نہیں چلتا
 میں باتیں چھوڑ دوں کرنی





 میں خوابوں کو زھر دے دوں
 میں آنکھیں نوچ لوں اپنی






 میں سانسیں روک دوں اپنی


 مگر کچھ کر نہیں سکتا



سنو تم لوٹ آؤ نا
 تم بن دل نہیں لگتا




 میں جینا تو چاہتا ہوں
میں تم بن جی نہیں سکتا

No comments:

Post a Comment