لڑکی نے کہا ہم غریب ہیں - Urdu Hindi poetry Official

Best Urdu Hindi poetry blogger urdu poetry k liye aap hmary blagger pe visit kry follow kry or like commen bhi kry urdu hindi poetry official

Friday, October 15, 2021

لڑکی نے کہا ہم غریب ہیں

                        لڑکی نے کہا ہم غریب ہیں اور میرے والد ابھی شادی کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے

اور
میں اپنے والدین کا بہت احترام کرتی ہوں میں فرار کی بجائے مر جانا پسند کروں گی.
لیکن آپ میرے ماں باپ سے بات کر سکتے ہیں، باقی وہ جیسا کہیں گے ویسا ہی ہوگا.
لڑکے نے کہا "مجھے کیا پریشانی ہوگی" مییں نے کون سی جہیز کی ڈیمانڈ رکھنی ہے.
آپ کہہ رہی ہیں تو میں آپکے ماں باپ سے بات کر لوں گا،
لڑکا اس کےگھر جاتاہے اور لڑکی کے والدین سے بات کرتا ہے.
لڑکی کے والد نے کہا میرے پاس تو صرف 1000 روپے ہی پڑے ہیں،
میں شادی کیسے کروں، لڑکے نے کہا شادی تو ہزار روپے میں بھی ہو جاتی ہے ...
لڑکی کے باپ نے کہا کہ وہ کیسے؟
لڑکے نے کہا کہ تم کل میرے ساتھ چلنا.
اگلے دن لڑکا آتا ہے اور کہتا کہ آپ اپنے خاندان کے خاص خاص اراکین کو لے کر میرے ساتھ چلیے.
وہ سب اس کی گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں تھوڑی دور جا کر ایک مٹھائی کی دوکان کے سامنے لڑکا گاڑی روکتا هے ...
اور کہتا ہے پاپاجی آپ کو دو کلو اچھی سی میٹھائی لے آیئے.
وہ میٹھائی لے آتے ہیں اس کے بعد لڑکا کورٹ کے سامنے گاڑی روکتا هے اور کورٹ میں لڑکی کے ساتھ شادی کی رجسٹریشن کرواتا ہے.
لڑکا کہتا ہے والد صاحب ہو گئی شادی، اب آپ میٹھائی بانٹ دیجئے اور ہو گئی ایک ہزار کی مٹھائی میں شادی.
آپ کا اور کوئی خرچہ نہیں ہوگا، لڑکی کے والد کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں.
لیکن ایک مہینے بعد ہی لڑکے کی سڑک حادثے میں موت ہو جاتی ہے.
لڑکی حادثہ والی جگہ پر جاتی ہے، لیکن مردہ جسم (ڈیڈ باڈی) کو دیکھ کر بے ہوش ہو جاتی ہے ..
لڑکے کا پوسٹ مارٹم ہوتا ہے اور (مردہ جسم) ڈیڈ باڈی اور خون سے لت پت کپڑے گھر آ جاتے ہیں ...
لڑکے کا جنازہ ادا کر دیا جاتا ہے.
لڑکی نے وہ خون سے سنے کپڑے دھوبی کو دھونے کے ليے دیے.
دھوبی نے کہا .. 'میڈم یہ کپڑے پھینک دیجئے.
یہ بیکار ہو گئے ہیں
لیکن لڑکی نے کہا تم رہنے دو ...
میرے پاس یہ کپڑے ان کی یاد کے طور پر رہیں گے، میں یہ کپڑے کسی کو نہیں دوں گی.
لڑکی نے کپڑے خود دھوئے لیکن خون کے داغ نہیں گئے.
لڑکی سو گئی، خواب میں لڑکی کو ایک بڑھيا نظر آئی.
لڑکی ڈر کر اٹھ جاتی ہے، اگلے دن لڑکی نے کپڑے پھر دھوئے.
لیکن داغ نہیں گئے، رات کو لڑکی کو پھر وہی خوفناک چہرے والی بڑھيا نظر آئی.
اس نے کہا یہ داغ ایسے نہیں جانے والے.
ایسا کچھ ہفتوں تک چلتا رہا.
لڑکی کے ليے سونا مشکل ہو گياایک دن لڑکی کے گھر کی گھنٹی بجی .....
لڑکی نے دروازہ کھولا ......
تو
تو
لڑکی ڈر کے مارے چیخ پڑی ........
وہی خواب میں نظر آنے والی بڑھيا اس کے سامنے کھڑی تھی ....
اس نے کہا، ڈرو نہیں بیٹی، میں جانتی ہوں کہ تم لباس کے داغ سے پریشان ہو، لیکن وہ داغ ایسے نہیں جانے والے کیونکہ ......
بنیادی طور پر آپ واشنگ پاؤڈر ہی غلط استعمال کر رہی ہیں یہ لو
<سرف ایکسل>
اس سے داغ ضرور چلے جائیں گے
اور
وہ بڑھيا بنا پیسے لیئے ہی چلی جاتی ہے.
لڑکی نے ان کپڑوں کو (سرف ایکسل) سے دھویا تو داغ ایک دم سے چلے گئے.
تو داغ دور کرنے کے ليے
> سرف ایکسل<
استعمال کیجئے.

No comments:

Post a Comment